
حاجیوں پر 95 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈالا گیا؟:گنگوہی
نئی دہلی ،30اگست (میرا وطن نیوز )
سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے حج 2027 کے لیے ہندوستانی حاجیوں کے منیٰ – عرفات کے انتظامات کے لیے سروس پرووائیڈر کمپنی کے انتخاب میں سنگین بے ضابطگی کا الزام لگایا ہے ۔انہوںنے بتایا کہ مرکزی وزارت اقلیتی اموراور جدہ میں قونصل خانہ ہند (سی جی آئی جدہ) نے حج 2027 کے لیے ٹینڈر نکالا تھا، جس میں حج کمیٹی آف انڈیا کے 1,22,518 حاجیوں کے لیے منیٰ، عرفات، عزیزیہ بلڈنگ اور ٹرانسپورٹ کا ٹھیکہ شامل ہے۔
اس موقع پر جاری اخباری بیان میں محمد شاہد گنگوہی نے الزام لگایا ہے کہ مسلسل 4 سال سے حج 2023 ، 2024، 2025 اور 2026 میں سعودی عرب کی ایک ہی کمپنی ا ثراءالخیرکو ہی ٹھیکہ دیا گیا۔اس بار ٹینڈرL1 میں ٹیکنیکل اور فائنانشیل تشخیص میں مشارق المتمیزة آئی تھی۔ L1کمپنی کا ریٹ اثراءالخیر سے فی حاجی 300-400 سعودی ریال کم تھا اورکیو سی بی ایس اسکور بھی زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر فی حاجی 350 ریال بھی زیادہ مانا جائے تو 1,22,518 حاجیوں پر کل 4.28 کروڑ سعودی ریا ل یعنی تقریباً 95 کروڑ رو پے کا اضافی بوجھ حاجیوں کی جیب سے وصول کیا جائے گا۔ناقص خدمات کی تاریخ: حج 2026 میں عزیزیہ میں 16-16 حاجی ایک کمرے میں، لفٹ خراب، گندگی کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں – وہ تمام بلڈنگز اسی کمپنی کی تھیں
محمد شاہد گنگوہی نے کہا کہ 28 اگست کو وزارت اقلیتی امور نے ٹویٹ کیا کہ ٹینڈر قاعدے کے مطابق ہوا ہے، لیکن وزارت نے نہ کمپنی کا نام بتایا، نہ L1 کون تھا اور نہ ہی ریٹ بتایا۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس پورے ٹینڈر کی جانچ سی بی آئی یا سنٹرل ویجیلنس کمیشن سے کرائی جائے اور جب تک جانچ مکمل نہ ہو، ٹینڈر پر روک لگائی جائے۔
No Comments: