نئی دہلی : ہریانہ کے چرخی دادری میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں ایک مزدور کے قتل کلے معاملے پر عام آدمی پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے سوالیہ لہجے میں پوچھا کہ گائے کی حفاظت کے نام پر انسان کو مارنا کس مذہب میں لکھا ہے؟عآپ رہنما سنجے سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا، “یہ قاتل پوری دنیا میں ہندو مذہب کو بدنام کر رہے ہیں۔” گائے کے گوشت کے نام پر ایک غریب مسلمان مزدور کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ گائے کی حفاظت کے نام پر انسان کو مارنا کس ہندو مذہب میں لکھا ہے؟
واضح رہے کہ ہریانہ کے چرخی دادری ضلع میں گائے کے محافظوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں ایک مہاجر مزدور کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا ۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والےشخص کو 27 اگست کو قتل کیا گیا تھا۔درج مقدمے کی بنیاد پر افسر نے بتایا کہ گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں ملزم نے اس شخص کو پلاسٹک کی خالی بوتلیں بیچنے کے بہانے ایک دکان پر بلایا اور وہاں اس کی بے دردی سے پٹائی کی جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔ جبکہ ایک شخص بری طرح زخمی ہے۔
No Comments: