Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بین الاقوامی یوم یوگا کا انعقاد

یوگا کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا ضروری : کوثر جہاں

نئی دہلی، 21 جون(میرا وطن نیوز)
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج منزل میں ایک ادارہ جاتی یومِ یوگا پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی اور حج کمیٹی کے تمام عملے نے یوگا کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
حج کمیٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس یوگا پروگرام میں شرکاءنے مختلف اقسام کے یوگ آسن انجام دیے ۔ اس موقع پر یوگا ماہرڈاکٹر بی آئی کے یوگا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اورمرکزی سرکار سے تسلیم شدہ یوگا ما ہر ڈاکٹر بدرالاسلام نے اپنے تحقیقی کام اور تیار کردہ خصوصی یوگا مشقوں کا مظاہرہ کیا، جن میں ذہانت بڑ ھا نے والا یوگا، اندرونی قوت میں اضافہ کرنے والا یوگا، نظامِ ہضم کو بہتر بنانے والا یوگا، دل اور پھیپھڑ وں کی صلاحیت میں اضافہ کرنے والا یوگا وغیرہ شامل ہیں۔
اس موقع پر حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کے نتیجے میں اقوامِ متحدہ نے عالمی سطح پر یومِ یوگا منانے کا اعلان کیا، جس کے تحت آج 21 جون کو ہم بین الاقوامی یومِ یوگا منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند طرزِ زندگی کے لیے یوگا کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنا نا ضروری ہے۔اس سے قبل حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے شرکاءکا استقبال کرتے ہو ئے کہا کہ انفرادی سطح سے لے کر سماجی، قومی اور عالمی سطح تک یوگا کی ترویج ایک صحت مند فرد، صحت مند معاشرے، صحت مند قوم اور صحت مند دنیا کے قیام کا اہم ذریعہ ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *