قومی خبریں

خواتین

گڑگاؤں میں آگ بجھانے کا آلہ بنانے والی کمپنی میں آگ۔8ہلاک

آس پاس کے علاقے میں بڑی تعداد میں مکانات اور صنعتوں کو شدید نقصان پہنچا

گڑگاؤں: ہریانہ میں گڑگاؤں کے دولت آباد صنعتی علاقے میں آگ بجھانے کا آلہ بنانے والی کمپنی میں آگ لگنے سے کم از کم 8 افراد جان کی چلی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجہ سے آس پاس کے علاقے میں بڑی تعداد میں مکانات اور صنعتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔اسسٹنٹ فائر آفیسر سینی نے بتایا کہ ہفتہ کی علی الصبح 2:45 بجے سنجے کمار کانسٹیبل نے بھیم نگر فائر ڈپارٹمنٹ کو فون کیا اور بتایا کہ دولت آباد انڈسٹریل ایریا میں دھماکہ ہوا ہے اور اس کی وجہ سے بھیانک آگ لگ گئی۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گڑگاؤں کے بھیم نگر اور سیکٹر 29 سے فائر ڈپارٹمنٹ کے دفتر کی تقریباً ایک درجن گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 5 افراد کو زخمی حالت میں جائے وقوعہ سے نکال کر اسپتال لے جایا گیا، جب کہ دو افراد کی لاشیں ملی ہیں اور ایک شخص لاپتہ ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ قریبی گھروں اور صنعتوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *