ہندوستان اور بنگلہ دیش کا گنگا آبی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق
بنگلہ دیش سے ہندوستان آنے والوں کو علاج کے لئے ای ویزا کی سہولت فراہم کی جائے گی
نئی دہلی: ہندوستان اور بنگلہ دیش نے گنگا آبی معاہدے پر نظرثانی کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ بنگلہ دیش سے ہندوستان آنے والوں کو علاج کے لئے ای ویزا کی سہولت فراہم کی جائے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی اوربنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ان کے وفد کے ساتھ بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں میں بنگلہ دیش کو ہندوستان کا سب سے بڑا ساجھیدار بتاتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہندوستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے۔
رواں ماہ میںمحترمہ حسینہ کا یہ یہ دوسرا دورہ ہے۔ وہ مودی کی تقریب حلف برداری میں بھی ہندوستان آئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، بحری اور خلائی شعبے کے اقدامات اور دفاعی پیداوار اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
No Comments: