Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

قدیم مسجد کا رات کی تاریکی میں انہدام انتہائی قابلِ مذمت:ملی کونسل

انصاف کے حصول کےلئے قانونی و آئینی راستے اختیار کیے جائیں گے نئی دہلی، 6 ستمبر (میرا وطن نیوز ) آل انڈیا ملی کونسل نے اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کلکٹوریٹ کے احاطے میں واقع ایک سو سال سے زائد قدیم تاریخی مسجد کو انتظامیہ کی جانب سے بھاری پولیس فورس کی موجودگی میں منہدم کیے جانے کے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ آل انڈیا ملی کونسل کے مرکزی دفتر سے جاری ایک اخباری بیان میں کونسل کے قومی معاون جنرل سکر یٹری سلیمان خان نے کہا ہے کہ سہارنپور کی تاریخی مسجد، جو کہ برطانوی دور یعنی 1911 سے پہلے کی قائم شدہ ہے، کو رات کی تاریکی اور صبح سویرے بلڈوزر چلا کر مسمار کرنا نہ صرف بدنیتی پر مبنی ہے بلکہ آئینِ ہند اور عدالتوں کے ذریعے دیے گئے حقوقِ زیارت و عبادت کا کھلا مذاق ہے۔ ملی کونسل نے واضح کیا ہے کہ انصاف کے حصول کے لیے تمام قانونی و آئینی راستے اختیار کیے جائیں گے اور ملک کے آئینی ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کو خاموشی سے برداشت نہیں کیا جائے گا

نئی دہلی، 6 ستمبر (میرا وطن نیوز )
آل انڈیا ملی کونسل نے اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کلکٹوریٹ کے احاطے میں واقع ایک سو سال سے زائد قدیم تاریخی مسجد کو انتظامیہ کی جانب سے بھاری پولیس فورس کی موجودگی میں منہدم کیے جانے کے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
آل انڈیا ملی کونسل کے مرکزی دفتر سے جاری ایک اخباری بیان میں کونسل کے قومی معاون جنرل سکر یٹری سلیمان خان نے کہا ہے کہ سہارنپور کی تاریخی مسجد، جو کہ برطانوی دور یعنی 1911 سے پہلے کی قائم شدہ ہے، کو رات کی تاریکی اور صبح سویرے بلڈوزر چلا کر مسمار کرنا نہ صرف بدنیتی پر مبنی ہے بلکہ آئینِ ہند اور عدالتوں کے ذریعے دیے گئے حقوقِ زیارت و عبادت کا کھلا مذاق ہے۔
ملی کونسل نے واضح کیا ہے کہ انصاف کے حصول کے لیے تمام قانونی و آئینی راستے اختیار کیے جائیں گے اور ملک کے آئینی ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کو خاموشی سے برداشت نہیں کیا جائے گا

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *