قومی خبریں

خواتین

کانگریس نے 139ویں یوم تاسیس پر پارٹی کا پرچم لہرایا

کھڑگے نے ایکس پر لکھاکہ انڈین نیشنل کانگریس کا مقصد ہندوستان کے لوگوں کی ترقی ہے

نئی دہلہ : آج یعنی 28دسمبر کانگریس نےاپنے 139ویں یوم تاسیس پرنئی دہلی واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر میںپارٹی کا پرچم لہرایا۔پرچم کشائی پارٹی صدر ملکا ارجن کھڑگے نے کی جبکہ تقریب میں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ایم پی راجیو شکلا،اورجنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سمیت کئی کانگریس لیڈران موجود تھے۔کھڑگے نے ایکس پر لکھا، ’’انڈین نیشنل کانگریس کا مقصد ہندوستان کے لوگوں کی بہبود اور ترقی ہے۔ ہم پارلیمانی جمہوریت پر مبنی ہندوستان میں یقین رکھتے ہیں جس میں بلاتقریق سبھی کے لیے برابری، مواقع اور سیاسی، اقتصادی اور سماجی حقوق محفوظ ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’ہمیں فخر ہے کہ پچھلے 139 سالوں سے ہم ایسے ہندوستان کی تعمیر کے لیے مخلصانہ جدوجہد کر رہے ہیں۔ کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر ہر ہندوستانی کو میری دلی مبارکباد۔ جئے ہند، جئے کانگریس۔
پارٹی ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا، ’’سچائی اور عدم تشدد جس کی بنیاد ہیں۔ محبت، بھائی چارہ، احترام اور مساوات جس کے ستون ہیں اور حب الوطنی جس کی چھت ہے۔ مجھے ایسی تنظیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر تمام قائدین، عہدیداروں اور حامیوں کو میری طرف سے دلی مبارکباد۔‘‘وہیں، پرینکا گاندھی نے لکھا، “تحریک آزادی کے دوران مہاتما گاندھی نے انڈین نیشنل کانگریس کی سرگرمیوں کو چلانے کے لیے ‘تلک سوراج فنڈ شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد تحریک عدم تعاون کے لیے چندہ اکٹھا کرنا تھا تاکہ ‘سوراج قائم ہو سکے۔ آج تقریباً 100 سال بعد کانگریس نے جمہوریت کو بچانے، چند ارب پتیوں کے لیے کام کرنے والی آمرانہ حکومت کے خلاف ایک مضبوط اپوزیشن بنانے اور آئین کو بچانے کے لیے ‘ڈونیٹ فار دیش مہم کا آغاز کیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *