Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

متحدہ عرب امارات میں تعینات امریکی سفیر مارٹینا اسٹرونگ کاشیخ زید مسجد کا دورہ

دارالحکومت ابوظہبی واقع مسجد کے ثقافتی پیغام سے واقفیت حاصل کی۔

ابوظبی :متحدہ عرب امارات میں تعینات امریکہ کی خاتون سفیر مارٹینا اسٹرونگ نے شیخ زید مسجد کا دورہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مارٹینا اسٹرونگ کو گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی سفیر نے دارالحکومت ابوظبی میں شیخ زید مسجد کے دورے کے موقع پر مسجد کے ثقافتی پیغام سے واقفیت حاصل کی۔ رپورٹس کے مطابق امریکی سفیر کو شیخ زید گرینڈ مسجد سینٹر کی منفرد اشاعتوں میں سے ایک کتاب ’اسپیس آف لائٹ‘ کی ایک کاپی بھی پیش کی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق مارٹینا اسٹرونگ اس سے قبل سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے میں کام کر چکی ہیں اور وہ عراق، بلغاریہ اور پولینڈ میں بھی تعینات رہ چکی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *