قومی خبریں

خواتین

سعودی شہزادے کے کھانا پکانے کے ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

ویڈیو میں نایف بن ممدوح بن عبدالعزیز ایپرن پہنے عملے کا ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں

ریاض: ایک سعودی شہزادے نے اپنے نئے کھولے گئے ریستوران میں کھانا پکانے اور صارفین کو پیش کرنے کے ویڈیو کلپس سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ یہ ہیں شہزادہ نایف بن ممدوح بن عبدالعزیز جو جدہ کے مکارم نجد ریستوران میں روایتی سعودی کھانوں مثلاً مندی، جریش، کبسہ، مطازیز، مرقوق، ھریسہ اور عریکہ پیش کرنے کیلئے شیف کا ایپرن پہنے عملے کے ساتھ شامل ہیں۔

ایک ویڈیو کلپ میں شہزادہ نایف لکڑی کے کوئلے پر چکن پکا رہے ہیںاور ایک گاہک کو ریستوران کے غذا کے محفوظ ہونے کے معیار کے سرٹیفیکٹ کی وضاحت کر رہے ہیں۔شہزادے نے کہا، “نوجوان افراد مجھ سے کہتے ہیں، آپ نے یہ کیوں پہن رکھا ہے اور اس طرح کیوں کام کر رہے ہیں؟’ یہ میرا کام ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *