Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اسرائیل کا حملہ بچوں کے کھیل جیساتھا ۔ایرانی وزیر خارجہ

حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ اس طرح کے ڈرونزہمارے بچے استعمال کرتے ہیں

تہران : ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ایرانی حملے کے جواب میں اسرائیل کی مبینہ کارروائی کو بچوں کے کھیل جیسا قرار دیا ہے۔میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے جمعہ کو امریکی نیوز چینل این بی سی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ’گذشتہ رات جو کچھ ہوا وہ حملہ نہیں تھا۔ یہ دو سے تین ڈرونز کی پرواز تھی، یہ ان کھلونوں کی سطح کے ہیں جو ہمارے بچے ایران میں استعمال کرتے ہیں۔حسین امیرعبداللہیان کا کہنا تھا کہ ’جب تک اسرائیلی حکومت کی جانب سے ایران کے مفادات کے خلاف کوئی نئی مہم جوئی نہ ہوتی ہم جواب نہیں دیں گے۔اگر اسرائیلی حکومت ہمارے مفادات کے خلاف ایک اور کارروائی کرنا چاہتی ہے تو ہم فوری اور بھرپور جواب دیں گے۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے ملک میں دھماکوں کی اطلاعات دی تھیں۔ ایک سرکاری اہلکار کے مطابق یہ ان چھوٹے ڈرونز کے تباہ ہونے کی آوازیں تھیں جنہیں کامیابی سے مار گرایا گیا تھا۔ اسرائیل نے ایران کے گذشتہ ہفتے ڈرونز اور میزائل سے حملے کے جواب میں کارروائی کی ہے۔اسرائیل کی اس مبینہ کارروائی کے بعد عالمی رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی کی اپیل کی کیونکہ گذشتہ برس سات اکتوبر کے بعد شروع ہونے والے والی غزہ کی جنگ کے تناظر میں اس تنازعہ میں شدت آنے کے خطرات ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *