Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی سرکار 97نیٹ امتحانی مراکز کے باہر کولنگ زون بنائے گی :وزیر اعلیٰ

ان میں69 سرکاری اسکولو ں اور 28 کیندریہ ودیالیوں میں قائم ہیں سینٹر

طلبا کے والدین اور رشتہ داروں کےلئے بیٹھنے آرام کرنے کی سہولت میسر ہو گی

نئی دہلی، 18 جون (میرا وطن نیوز)
ملک بھر میں 21جون کو منعقد ہونے والے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (نیٹ) کے دوبارہ امتحان کے پیش نظر دہلی سرکار تمام امتحانی مراکز کے باہر کولنگ زون بنائے گی۔وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ایک بیان میں کہا کہ دہلی میں نیٹ امتحان کے لیے کل 9 مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 69 سرکاری اسکولو ں اور 28 کیندریہ ودیالیوں میں ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ان امتحانی مراکز کے ارد گرد خصوصی کولنگ زون قا ئم کر رہی ہے، جہاں والدین اور رشتہ داروں کے لیے مناسب بیٹھنے، آرام کرنے اور گرمی سے نجات کی سہولت میسر ہو گی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ہر سال لاکھوں خاندان اپنے بچوں کے مستقبل کے خواب لے کر امتحا نی مراکز پر پہنچتے ہیں۔ امتحان کے دوران جب امیدوار امتحانی مرکز کے اندر ہوتے ہیں، تو گھنٹوں باہر انتظار کرنے والے والدین کی پریشانی، گرمی اور تکلیف پراکثر کسی کا دھیان نہیں جاتا۔ اس پہلو کو سمجھتے ہوئے دہلی سرکار نے یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لیا ہے کہ امتحان کے دن والدین کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ڈویژنل کمشنر کی ہدایت پر متعلقہ افسروں تمام امتحانی مراکز کے گرد کولنگ زون کے قیا م کو یقینی بنا رہے ہیں۔ یہ کولنگ زون ضروری سہولیات جیسے بیٹھنے، پینے کا صاف پانی، لیمونیڈ، او آر ایس ، چائے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کریں گے تاکہ والدین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ دہلی سرکار کا یہ اقدام دیگر ریاستوں کے لیے تحریک کا کام کرے گا اور مستقبل میں پورے ملک میں امتحانات کے دوران والدین کی سہولت کو یکساں اہمیت دی جائے گی۔ انہوں نے تمام امیدواروں کو نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری دہلی ان کے روشن مستقبل کے لئے دعاگو ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *