
آج ایک بار پھر پارلیمنٹ میں سنبھل تشدد اور اڈانی رشوت ستانی سمیت کئی اہم ایشوز پر بحث کرانے کا مطالبہ کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیاں کرتی رہیں، لیکن اس کو منظوری نہیں مل سکی۔ نتیجہ کار اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ لوک سبھا و راجیہ سبھا دونوں میں شور مچاتے رہے، اور پھر اس ہنگامہ کی […]
اترپردیش میں مہاکمبھ کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس واقعہ سے پہلے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ مہا کمبھ کے انعقاد کے لیے میلے کے علاقے کو نیا ضلع قرار دیا گیا ہے۔ نئے ضلع کا نام مہاکمبھ میلہ رکھا گیا۔ مہاکمبھ میلے کے نام سے نئے ضلع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا […]
دہلی کے باشندوں کے لیے فضائی آلودگی کے معاملے میں تھوڑی راحت کی خبر ہے۔ 32 دنوں کے طویل انتظار کے بعد یکم دسمبر کو پہلی بار دہلی کی ہوا ‘انتہائی خراب’ سے کم سے کم ‘خراب’ اے کیو آئی زمرے میں پہنچی ہے۔ 29 اکتوبر کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب ایئر کوالیٹی […]
غزہ : غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے،تازہ حملوں میں مزید 100 فلسطینی شہید ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی ہے، ہفتہ کو غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم ازکم 100 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں سے 75 فلسطینی بیت لاھیا کی رہائشی عمارتوں پر […]
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دہلی کے رام لیلا میدان پر آئین کے تحفظ کے حوالہ سے منعقدہ کانگریس کے عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کو بچانے کے لیے تمام جماعتوں اور تنظیموں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کے بغیر […]
لکھنؤ: سنبھل کے صدر کوتوالی علاقے میں 24 نومبر کو شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے قائم عدالتی کمیشن کی ٹیم نے اتوار کے روز موقع پر جا کر حالات کا جائزہ لیا۔ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج دیویندر کمار اروڑہ کی سربراہی میں کمیشن کی […]
نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایک) کے سربراہ موہن بھاگوت نے شرح پیدائش میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاشرے جن کی پیدائش کی شرح 2.1 سے کم ہوئی، وہ ختم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے تناسب کو برقرار رکھنے کے لیے دو […]
نئی دہلی : سنبھل سانحہ اور اجمیر درگاہ پر ہندوؤں کے دعوے کے پس منظر میں جمعیۃ علماء ہند کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کے تعلق سے پٹیشن پر 4 دسمبر کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ یہ اطلاع جمعیۃ کی پریس ریلیز میں دی گئی۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی قیادت والی […]
چینئی : تاملناڈو کے شمالی حصوںاور پڈوچیری میں کئی مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ طوفان فینگل پڈوچیری سے 120 کیلومیٹر مشرق میں اثر انداز ہوا ہے ۔ یہ امید کی جا رہی ہے کہ آج رات دیر گئے تک یہ طوفان ٹاملناڈو میں کرائیکل اور مملاپورم […]
منی پور میں گزشتہ سال 3 مئی سے کوکی اور میتیئی برادریوں کے درمیان جو خونریز تنازعہ شروع ہوا تھا، وہ اب بھی جاری ہے۔ اس کی وجہ سے منی پور کے حالات روز بہ روز بگڑتے جا رہے ہیں۔ ہفتہ کو ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ’’منی پور کے ایک پولیس تھانہ اور […]