قومی خبریں

خواتین

ڈاکٹر امبیڈکر کی بے عزتی کبھی برداشت نہیں کریں گے-کانگریس

لیڈران نے دہلی، مہاراشٹر، بہار، اتر پردیش، مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں پریس کانفرنس کر امت شاہ سے معافی کا مطالبہ کیا

پارلیمنٹ میں آئین پر بحث کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے تعلق سے متنازعہ بیان دے کر مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ کانگریس لگاتار اس ایشو کو اٹھا رہی ہے اور ملک گیر سطح پر ایک مہم شروع کر کے امت شاہ سے معافی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ صرف معافی ہی نہیں بلکہ ان سے وزارتی عہدہ چھوڑنے کی مانگ بھی زور و شور سے جاری ہے۔ آج کانگریس کے سرکردہ لیڈران نے ملک گیر سطح پر پریس کانفرنس کر امت شاہ کے ساتھ ساتھ مرکز کی مودی حکومت کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ مختلف ریاستوں میں منعقد پریس کانفرنس میں کانگریس لیڈران نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ جب تک ڈاکٹر امبیڈکر کے خلاف بولے گئے قابل اعتراض الفاظ پر امت شاہ معافی نہیں مانگیں گے، ان کی مہم جاری رہے گی۔
کانگریس نے آج جن ریاستوں میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ان میں دہلی (خطاب: دیویندر یادو)، تریپورہ (خطاب: سدیپ رائے برمن)، آسام (خطاب: گورو گگوئی)، پنجاب (خطاب امرندر سنگھ راجہ)، مغربی بنگال (خطاب: ادھیر رنجن چودھری)، جموں و کشمیر (خطاب: رمن بھلّا اور رویندر شرما)، بہار (خطاب: اکھلیش پرساد سنگھ اور موہن پرکاش)، اتر پردیش (خطاب: سلمان خورشید، پرمود تیواری، اجئے رائے اور کشوری لال شرما)، اتراکھنڈ (خطاب: گردیپ سپّل)، اڈیشہ (خطاب: سپتاگری اُلاکا)، مدھیہ پردیش (خطاب: سپریا شرینیت، دگ وجئے سنگھ اور کملیشور پٹیل)، مہاراشٹر (خطاب: رویندر چوان اور ڈاکٹر نامدیو کرسان) وغیرہ شامل ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *