Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

قومی خبریں

تلنگانہ میں نمازکے لئےمسجد جارہے طالب علم پر حملہ

ونپرتی:تلنگانہ کے ونپرتی ضلع مستقر میں مسلم طالب علم کو نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد جانے کے دوران نام پوچھ کر ان پر حملہ کیا گیا۔منصف کی خبر کے مطابق منگل کوونپرتی ضلع مستقر میں موجود ایس سی ہاسٹل میں مقیم ڈپلومہ فارمیسی سال اول کے نوجوان19 سالہ محمد معصوم جو کولّہ پور منڈل کے […]

image

اکھلیش یادو قنوج لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے

لکھنؤ : ایس پی سپریمو اکھلیش یادو قنوج لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ کاغذات نامزدگی جمعرات کو دوپہر 12 بجے داخل کریں گے۔ اس سے پہلے ایس پی نے تیج پرتاپ یادو کو قنوج سے اپنا امیدوار بنایا تھا۔ اب اکھلیش یادو اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے ۔ دو دن پہلے ہی […]

image

نتن گڈکری تقریر کرتے ہوئے اچانک بیہوش ہوگئے

یاوتمال :مرکزی وزیر نتن گڈکری آج مہاراشٹر کے یاوتمال میں تقریر کرتے ہوئے اچانک بیہوش ہو گئے۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مائک کے سامنے کھڑے وہ اچانک لڑکھڑانے لگتے ہیں۔ ایسے میں وہاں قریب میں کھڑے لوگوں نے […]

image

ملک کی بگڑتی سماجی ، سیاسی اور معاشی صورت حال پر جماعت اسلامی ہندفکرمند

نئی دہلی : جماعت اسلامی ہند کی مرکزی مجلس شوریٰ کے 20تا 22 اپریل 2024 منعقدہ اجلاس میں مندرجہ ذیل قراردادیں پاس کی گئیں جن کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔ ملکی صورت حال: جماعت اسلامی ہند کی مرکزی مجلس شوری کا یہ اجلاس ملک میں ہونے والی تبدیلیوں اور تیزی سے بگڑتی ہوئی سماجی ، […]

image

مسلمانوں کے تعلق سے مودی کے ریمارکس پر ہر ہندوستانی شرمندہ۔مولانا سجاد نعمانی

نئی دہلی : ہندوستان کے معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک کے مسلمانوں کے خلاف کئے گئے انتہائی نفرت انگیز تبصرہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ایکس (ٹوئیٹر) پر اپنے بیان میں تمام ہندوستانی شہریوں سے جمہوریت کے سب سے بڑے […]

image

الیکشن کمیشن کی جانب سےمودی کے متنازعہ بیان کی جانچ کا اعلان

نئی دہلی : راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے اس کی جانچ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی تقریر سے متعلق جو شکایات موصول ہوئی […]

image

دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار

نئی دہلی : ملک کی راجدھانی دہلی اور نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام میں آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ تاہم ان لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جو شام کو دفتر سے گھر لوٹ رہے تھے۔ وقفے وقفے سے بارش کے باعث سڑکوں پر […]

image

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار کے معاملے میں اخبارات میں معافی نامہ شائع

نئی دہلی: پتنجلی آیوروید نے منگل کے دن سپریم کورٹ کو جانکاری دی کہ اس نے گمراہ کن اشتہارات کے معاملہ میں عام معافی نامہ جاری کردیا ہے۔ سینئر وکیل مکل روہتگی نے پتنجلی کی نمائندگی کرتے ہوئے جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس احسن الدین امان اللہ کی بنچ کو بتایا کہ کمپنی نے 67 […]

image

کانگریس آئی تو شرعی قانون نافذ ہو جائیگا ۔یوگی آدتیہ ناتھ

امروہہ (اترپردیش): وزیراعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کے دن کانگریس پر سنگین الزام عائد کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ملک کی سب سے قدیم جماعت نے اپنے انتخابی منشور میں ملک میں ”شرعی قانون“ نافذ کرنے اور عوام کی دولت دوبارہ تقسیم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ امروہہ میں انتخابی ریالی […]

image

داؤدی بوہرہ مذہبی رہنما سیدنا مفضل سیف الدین کی تقرری درست۔ممبئی ہائی کورٹ

ممبئی :بمبئی ہائی کورٹ نے سیدنا مفضل سیف الدین کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سیدنا طاہر فخرالدین کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سیدنا طاہر فخرالدین نے بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے سیدنا مفضل سیف الدین کی داؤدی بوہرہ کمیونیٹی کے مذہبی رہنما کے طور پر تقرری پر اعتراض کیا تھا۔بمبئی […]

image