Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

خواتین کی مدد کےلئے مشرقی دہلی کے شیو وہار میں ’مہیلا ہیلپ ڈیسک‘ کا اہتمام

نئی دہلی،7ستمبر (میرا وطن نیوز )
خواتین اور لڑکیوں کو سماجی تحفظ کی سہولیات، تعلیمی معاونت اور اسکالرشپ کے مواقع سے جوڑنے کے مقصد سے ٹویٹ نے دہلی کے شیو وہار میں مہیلا ہیلپ ڈیسک پروگرام کا انعقاد کیا۔پروگرام کے دورا ن شرکاءکو مرکزی سرکار کی متعلقہ فلاحی اسکیموں اور مختلف اسکالرشپ مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے بعد خواتین اور طالبات کی انفرادی کونسلنگ کی گئی تاکہ ان کی تعلیمی، مالی اور مستقبل سے متعلق ضروریات کو سمجھا جا سکے۔
پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 31 تک رسائی حاصل کی گئی، جن میں 28 نئے مستحقین کا اندراج کیا گیا، جبکہ 3 فالو اَپ بھی شامل تھے۔منتظمین کے مطابق مستحقین کو فوری عملی مدد بھی فراہم کی گئی، خصو صاً اسکالرشپ درخواستیں مکمل کرنے اور جمع کرانے میں معاونت کی گئی، تاکہ ضرورت مند طالبات دستیا ب تعلیمی امداد سے فائدہ اٹھا سکیں۔پروگرام کا بنیادی مقصد خواتین اور لڑکیوں کو سرکاری فلاحی اسکیموں اور تعلیمی مواقع سے جوڑتے ہوئے انہیں اپنی تعلیم جاری رکھنے اور بہتر مستقبل کی جانب بڑھنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *