
مولانا سید محمد محسن تقوی نے تمام منتخب عہدیدران کو حلف دلایا
مقدس مقام کی حفاظت، ترقی کےلئے پوری کابینہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے: سرفراز حسین
نئی دہلی ،7ستمبر (میرا وطن نیوز )
قومی راجدھانی کی مشہور قدیم ترین درگاہ پنجہ شریف کی منتظم’ انجمن حسینی (رجسٹرڈ) دہلی کی نئی کابینہ / مینجمنٹ کمیٹی کا انتخابی عمل مکمل ہوگیا ہے۔ انتہائی خوشگوار ماحول میں اتوار کو بڑی تعداد میں موجود معزز ین کے سامنے مختلف عہدوں اور انتظامی ممبران کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پرپوری درگاہ نعرہ صلو اور نعرہ حیدری سے گونج رہی تھی۔اس دوران مختلف عہدوں اور انتظا می ممبران منتخب ہوئے اوران کی تقریب حلف برداری درگاہ پنجہ شریف میں منعقد ہوئی۔ جلسہ کی صدارت شیعہ جامع مسجددہلی کشمیری گیٹ کے امام مولانا سیدمحمد علی محسن تقوی نے کی اور آپ نے ہی تمام منتخب عہدید اران اور ممبران کو حلف دلایا۔
ا س سے قبل اتفاق رائے سے شہر کے سرگرم سماجی کارکن حاجی زاہد حسن انجمن حسینی کا صدرمنتخب کر لیا گیا ۔ اس کے دو نائب صدور اول شوکت علی اور سرتاج زیدی جبکہ نائب صدر دوم اکبر عا بدی منتخب ہوئے ۔ جنر ل سکریٹری شاکر حسین انصاری اور جوائنٹ سکریٹری سرفراز حسین ،خازن سید گلریز زیدی، وقف سکر یٹر ی محمد کاظم، پریس سکریٹری محمد سبطین نقوی، انٹر نل آڈیٹر محمد سلطان منتخب ہوئے ۔
انجمن کی مجلس انتظامیہ میں مرزا ناطق عباس،مجتبیٰ زیدی،ظاہر عباس،محمد یسین،بشارت علی،صابر حسین ،حسن عباس،محمد علی شاہد ،سہیل زیدی،مشیت جعفری،حاجی محمد یوسف،سلمان رضوی، مرزا اکبر علی، نشا ن حیدر نشی،آفتاب مرزا،محمد عامر بنٹی،ظفر حیدر کاشف منتخب ہوئے ۔اس کے ساتھ ساتھ حجت الاسلام مولانا رئیس احمد جارچوی،سید قسیم حیدر رضوی،جعفر عباس کو انجمن حسینی کا سرپرست اعلان کیا۔ جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے مولانا علی کوثر کیفی نے کیا مولانا عرفان سانکھنوی اور حکیم ضرغام حیدر نے کلام پیش کیا جلسہ کی نظامت مولانا اظہر عباس سانکھنوی نے کی۔
اس موقع پر متعدد علماءکرام کے علاوہ سیداشجع رضا زیدی ،سیدعباس کاظمی،سید نیر علی تقوی ، ابن علی ،محمد تحسین ،ایڈووکیٹ کمیل ،مظا ہر حسین،حاجی شاکر ،ضامن علی ،ظفر عباس ،محمد وقار ،قمر عباس ،محمد ناطق ،محمد ثاقب ،شارب زمان ،ماسٹر ضرغام علی ،طاہر عباس ،چاند فیضی کربلائی ، اور بڑی تعداد میں لوگ مو جو د تھے ۔آخر میں نو منتخب صدر انجمن حاجی زاہد حسن نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
انجمن حسینی کے جوائنٹ جنرل سکریٹری سرفراز حسین نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اس قدیمی اورمشہو رانجمن میں عہدہ حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ اس سینکڑوں سال پرانے تاریخی مذہبی مقام کی حفاظت، ترقی اور قومی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن کے افراد نے فعال، قابل اور قوم کا دردر کھنے والے افراد کو منتخب کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ نئی ٹیم مل کرانجمن اور تاریخی مذہبی مقام کے لیے پوری ذمہ داری اور ایمانداری سے کام کرے گی۔
No Comments: