
نئی دہلی،6ستمبر (میرا وطن نیوز )
جماعتِ اسلامی ہند، لکشمی نگر یونٹ کے زیرِ اہتمام کڑکڑڈوما کورٹ مسجد میں ظہر کی نماز کے بعد درس قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر امیر مقامی فلاح الدین فلاحی نے سورئہ بقرہ کی آیات 40 تا 48 کا ترجمہ اور تفصیلی تفسیر بیان کی۔ درس میں جماعت کے رکن محمد اسلم سمیت بڑی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پرفلاح الدین فلاحی نے سورئہ بقرہ کی آیات کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو اپنی عطا کردہ نعمتوں کو یاد کرنے، اپنے عہد کو پورا کرنے اور اللہ ہی سے ڈرنے کی تلقین فرمائی۔ ان آیات میں انسان کو یہ سبق دیا گیا ہے کہ اللہ کی نعمتوں کا شکر صرف زبان سے نہیں بلکہ اطاعت اور عملی زندگی کے ذریعے ادا کیا جائے۔
پروگرام کا اختتام تبلیغی جماعت کے امیر نعیم کی دعا کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر جماعت کے رکن محمد اسلم کے علاوہ مسجد کے ائمہ، ذمہ داران اور بڑی تعداد میں نمازی موجود رہے۔
No Comments: