Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جماعت اسلامی ہند دہلی کی جانب سے درس قرآن کا انعقاد

نئی دہلی، 5ستمبر (میرا وطن نیوز )
جماعتِ اسلامی ہند کے شاستری پارک یونٹ کی جانب سے درس قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں عبدالغفار نے سورہ توبہ کی آیات 106 تا 110 کا ترجمہ اور تشریح پیش کی۔ انہوں نے ان آیات کی روشنی میں توبہ، اخلاص، منافقت، دینی و اجتماعی زندگی میں نیت کی پاکیزگی اور فتنہ و فساد سے بچنے کے اہم دعوتی پہلوو ¿ں پر تفصیلی گفتگو کی۔
پروگرام میں محمد انتظارنے درسِ حدیث پیش کیا اور احادیثِ نبویکی روشنی میں حاضرین کی رہنمائی کی۔ انہوں نے قرآن و سنت کی تعلیمات کو عملی زندگی میں نافذ کرنے اور اپنے کردار و معاملات کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا۔پروگرام کے اختتام پر عارف اخلاق نے سیاسی تبصرہ پیش کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *