Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یوم اساتذہ کے موقع پر 118 ’ششک مہاکمبھ– اسٹیٹ ٹیچرس ایوارڈ 2026‘ سے سرفراز

بااختیار اساتذہ ترقی یافتہ دہلی کی مضبوط بنیاد بناتے ہیں:وزیر اعلیٰ نے دی اساتذہ کو مبارکباد

راجدھانی میں 10,417 اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع ہو چکا ہے: وزیر تعلیم آشیش سود

نئی دہلی، 5 ستمبر(میرا وطن نیوز )
یوم اساتذہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے 118 اساتذہ کو تعلیم کے میدان میں ان کی شاندار خدما ت کے لیے ’ششک مہاکمبھ– اسٹیٹ ٹیچرس ایوارڈ 2026‘ سے نوازا۔انہوں نے ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی۔ تیاگراج اسٹیڈیم میں عظیم ماہر تعلیم اور ہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ہو نے والے اس پروگرام میں اساتذہ کی لگن، اختراع اور طلباءکے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار کو منایا گیا۔
اس خصوصی تقریب وزیر تعلیم آشیش سود، ایم پی بانسوری سوراج، ایم ایل اے ابھے ورما، نیرج بسویا، اور چندن کمار چودھری کے علاوہ ڈائریکٹر ایجوکیشن انکیتا آنند، سینئر افسران ،مختلف اسکولوں کے اساتذ ہ، پرنسپل، وائس پرنسپل، طلباءنے شرکت کی ۔اس دوران ۔ مختلف کیٹیگریز میں کل 118 اساتذہ کو اعز ا ز سے نوازا گیا۔ ان میں 20 ایچ او ایس ،ڈی او ای اور ایم سی ڈی اسکولوں کے 69 اساتذہ اور 3سی ایم شری اسکولوں کے اساتذہ شامل تھے۔ مزید برآں، مختلف تعلیمی شعبوں میں نمایاں خدمات انجا م دینے والے اساتذہ بشمول لائبریرین، سپیشل ایجوکیٹرز اور کھیلوں کے اساتذہ کو بھی نوازا گیا۔
پروگرام کے دوران این سی سی کیڈٹس نے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد میوزک ٹیچرز کے ایک گروپ نے استقبالیہ گیت پیش کیا، جبکہ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ریکھا گپتا نے کہا کہ یہ اعزاز اساتذہ کی کامیابیوں کو ہی نہیں بلکہ لگن، صبر اور یقین کو بھی تسلیم کرتا ہے جس کے ساتھ وہ ہر روز ہمارے بچوں کے مستقبل کو تشکیل دیتے ہیں۔ وزیر تعلیم آ شیش سود نے کہا کہ راجدھانی میں 10,417 اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع ہو چکا ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *