Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں خاتون صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی قابلِ مذمت: ملّی کونسل

نئی دہلی ،5ستمبر (میرا وطن نیوز )
ساکیت علاقے میں دو مسلم خاتون صحافیوں کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا ملّی کونسل کے اسسٹنٹ جنرل سکریٹری شیخ نظا م الدین نے کہا کہ ’دو خاتون صحافی شاہین خان اور نفیسہ خان اپنے صحافتی فرائض ادا کرتے ہوئے ایک سرکاری تقریب کی کوریج کے لیے ساکیت کے ایک اسپتال گئی تھیں، جہاں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا بھی موجود تھیں۔
اس موقع پرشیخ نظام الدین نے مطالبہ کرتے ہوئے اس افسوس ناک واقعہ کی فوری، شفاف اور غیر جا نب دارانہ تحقیق کرائی جائے۔ جن پولیس اہلکاروں کے خلاف تشدد، بدسلوکی یا مذہبی بنیاد پر امتیازی سلوک کا الزام درست ثابت ہو، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ دہلی پولیس اس معاملہ کو محض ایک انتظامی مسئلہ سمجھنے کے بجائے اس کے تمام پہلوو ¿ں کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائے گی اور عوام کے سامنے حقائق واضح کرے گی۔‘

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *