Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ریکھا گپتا سرکار کی جانب سے بچیوں کو دی گئی ناقص سائیکلیں دو ہفتے میں ہی ٹوٹنے لگیں :بھاردواج

نئی دہلی، 4ستمبر(میرا وطن نیوز )
بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکارکی جانب سے اسکولی بچیوں میں تقسیم کی گئی سائیکلیں چند ہی ہفتوں میں ٹوٹنے لگی ہیں۔ عام آدمی پارٹی شروع ہی سے ان سائیکلوں کے معیار پر سوال اٹھاتی رہی ہے اور اس میں کروڑوں روپے کے گھوٹالے کا الزام عائد کرتی رہی ہے، لیکن سرکار تحقیقات کرانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اب خود اسکولی بچیاں سامنے آ کر کہہ رہی ہیں کہ ان کے ساتھ دھوکا ہوا ہے اور انہیں دی گئی سائیکلیں ٹوٹنے لگی ہیں۔
سوربھ بھاردواج کا کہنا ہے کہ ریکھا گپتا سرکار کی جانب سے بچیوں کو دی گئی ناقص معیار کی سائیکلیں صرف دو ہفتے میں ہی ٹوٹنے لگی ہیں۔ سرکارنے اچھی کوالٹی کی سائیکل بتا کر 4ہزار روپے کی سائیکل 7 ہزار روپے میں خرید کر بچیوں کو دی تھی۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ہر سائیکل کی خریداری میں 3 ہزار روپے کی کمیشن خوری کی گئی، لیکن شکایت کے باوجود اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ مہنگے برانڈ کا اسٹیکر لگا کر 1.30 لاکھ سستی سائیکلیں بچیوں میں تقسیم کی گئی تھیں، اب طالبات خود ہی ان ناقص سائیکلوں کی حقیقت سامنے لا رہی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *