Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کناٹ پلیس میں 11 عوامی بیت الخلاءکے کام کے اوقات میں آدھی رات تک توسیع

شہریوں اور سیاحوں کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنے کےلئے کئے ہیں اقدامات :کونسل

نئی دہلی، 3 ستمبر(میرا وطن نیوز )
نئی دہلی میونسپل کونسل نے شہریوں اور سیاحوں کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنے اور عوامی سہولت کو بڑھا نے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت کناٹ پلیس میں 11 پبلک ٹوائلٹ یونٹس (پی ٹی یو) کے کام کے اوقات کو آدھی رات تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔کناٹ پلیس میں کل 23 عوامی بیت الخلاءہیں ۔ پہلے مرحلے میں ان میں سے 11 سہولیات عام لوگو ں کے لیے آدھی رات تک دستیاب رہیں گی۔ توسیعی شیڈول 4 ستمبر جمعہ سے نافذ العمل ہوگا۔
این ڈی ایم سی کے چیئر مین منوج کمار دویدی نے کہا کہ کناٹ پلیس دیر رات تک شہریوں اور سیاحوں کی آمدورفت سے بھرا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا، شام اور دیر رات کے اوقات میں کناٹ پلیس میں آ نے اور رہنے والے لوگوں کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کونسل نے 11 عوامی بیت الخلاءکے کام کے اوقات کو 4 ستمبر کو آدھی رات تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مستقبل میں مزید عوامی بیت الخلاءکو بھی اس توسیعی آپریٹنگ شیڈول کے تحت لایا جائے گا۔
این ڈی ایم سی نے کہا کہ کام کے اوقات میں توسیع کے اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دیر شام اور رات کے اوقات میں زائرین اور عام لوگوں کے لیے ضروری شہری سہولیات آسانی سے قا بل رسائی رہیں۔کونسل شہریوں کے تاثرات، عوامی ضروریات اور آپریشنل قابل عملیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مرحلہ وار دوسرے عوامی بیت الخلاءکے کام کے اوقات میں توسیع کی فزیبلٹی کا جائزہ لے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *