Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جماعت اسلامی ہند کانیپال میں تباہ کن سیلاب متاثرین سے اظہار تعزیت

اراکین وفد کی ایمبیسی کے کونسلر اور مشن کوآرڈینیٹر پرکاش مالاسے ملاقات

نئی دہلی، 3 ستمبر(میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند کا ایک مرکزی وفد جمعرات کو تنظیم کے نائب صدر پروفیسر سلیم انجینئر کی قیادت میں حالیہ میںنیپال میں تباہ کن سیلاب پر دلی تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے نیپال کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔اراکین وفد میں قومی سکریٹریز شفیع مدنی، کریم اللہ اور عتیق الرحمن شامل تھے۔
اس موقع پر اراکین وفد نے ایمبیسی کے کونسلر اور مشن کوآرڈینیٹر پرکاش مالا سے ملاقات کی اور متاثرہ لوگو ں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وفد نے انہیں یہ بھی بتایا کہ جماعت اسلامی ہند کی ایک ٹیم جلد ہی متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور امداد اور بحالی کی کوششوں کی منصوبہ بندی کی جا سکے۔ اس دوران اراکین وفد کوسفارتخانے نے اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *