
نئی دہلی 2ستمبر (میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کی خصوصی کمیٹیوں کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین بدھ کو بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
ان میںسینئر کونسلر پرموشن کمیٹی کے چیئر مین مکیش گوئل اور ڈپٹی چیئر پرسن رینا مہیشوری ،ورکس کمیٹی کی چیئر پرسن پریتی اور ڈپٹی چیئر مین دھرمبیر شرما ،میڈیکل کمیٹی کے چیئر مین وکا س سیٹھی اور ڈپٹی چیئر مین رمیش کمار گرگ ،انوائر منٹ کمیٹی کے چیئر مین سندیپ کپور اور ڈپٹی چیئر پرسن انیتا ،گارڈن کمیٹی کے چیئر مین نریندر کمار سنگھ اور وینا اسیجا ڈپٹی چیئر پرسن منتخب ہوئیں۔
اس کے علاوہ لاءکمیٹی کی چیئر پرسن پرینکا گوتم اور ڈپٹی چیئر پرسن مونیکا گوئل ،کوڈ آف کنڈکٹ کمیٹی کے چیئر مین نریندر کمار اور ڈپٹی چیئر پرسن سمن تیاگی ،ہندی کمیٹی کی چیئر پرسن ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت ،اسپورٹس پرموشن کمیٹی کے چیئر مین اندر جیت سہراوت اور ڈپٹی چیئر پرسن منیشا سنگھ جبکہ ایسورینس کمیٹی کے چیئر مین کمل بھاردواج اور سونی پانڈے ڈپٹی چیئر پرسن منتخب ہوئی ہیں ۔
میئر پرویش واہی نے ان عہدوں پر منتخب ہونے والے کونسلروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوںنے کہا کہ تمام کمیٹیوں میں سینئر، تجربہ کار، نوجوان اور خواتین کونسلروں کو مناسب نمائندگی دی گئی ہے، جس سے تجربہ اور تازہ جوش کے امتزاج کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ ہر کوئی دہلی کو صاف، صحت مند اور خوبصورت بنانے کے لیے ہم آہنگی سے کام کر سکے۔
میئر نے کہا کہ ایم سی ڈی کی ان مختلف کمیٹیوں کی تشکیل سے ترقیاتی کاموں میں تیزی آ ئے گی اور شہر یوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کو منظم طریقے سے انجام دینے میں مدد ملے گی۔اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما اور قائد ایوان جے بھگوان یادو نے بھی نومنتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو مبار کبا د دی اور ان پر زور دیا کہ وہ مضبوطی اور اتحاد کے ساتھ مل کر کام کریں۔
No Comments: