Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جماعت اسلامی ہند عثمان پور شاستری پارک یونٹ کے تحت درسِ قرآن کا انعقاد

سورہ مریم ہمیں صبر، توکل اور ایمان پر ثابت قدمی کا درس دیتی ہے : عبدالغفار صدیقی

نئی دہلی،2ستمبر (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند، عثمان پور شاستری پارک یونٹ کے تحت درسِ قرآن کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں عبدالغفار صدیقی نے سورہ مریم کا درس پیش کیا۔ انہوں نے سورہ مریم کے شانِ نزول، اس کے تاریخی پس منظر اور اس میں پوشیدہ اہم پیغامات پر تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ سورہ مریم ایسے حالات میں نازل ہوئی جب کفارِ مکہ نے اہلِ ایمان کا جینا دوبھر کر دیا تھا اور مسلمانوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ بڑھتا جا رہا تھا۔ ان حالات میں رسول اللہ ﷺ نے صحابؓ کرامؓ کو پہلی ہجرت حبشہ کی جانب کرنے کی اجازت دی۔ چنانچہ تقریباً بارہ، تیرہ صحابؓ کرامؓ نے حبشہ کی طرف ہجرت کی۔
عبدالغفار صدیقی نے بتایا کہ حبشہ کا بادشاہ نجاشی اگرچہ عیسائی تھا، لیکن نہایت انصاف پسند اور عادل حکمران تھا۔ جب کفارِ مکہ نے اپنے نمائندے حبشہ بھیجے اور نجاشی سے مطالبہ کیا کہ مکہ سے ہجرت کر کے آنے والے مسلمانوں کو واپس کر دیا جائے، تو نجاشی نے یک طرفہ فیصلہ کرنے کے بجائے مہاجر ینِ حبشہ کو اپنے دربار میں طلب کیا اور ان کی بات سننے کا فیصلہ کیا۔
درس کے دوران عبدالغفار صدیقی نے بتایا کہ نجاشی کے دربار میں حضرت جعفر طیارؓ نے مسلمانوں کی نما ئندگی کرتے ہوئے نہایت مو ¿ثر تقریر کی۔ انہوں نے اسلام سے پہلے عرب کے حالات، مسلمانوں کی زندگی میں آنے والی تبدیلی اور رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کا ذکر کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *