
نئی دہلی ،یکم ستمبر (میرا وطن نیوز)
دہلی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ منگل کو منعقد ہوئی، جس میں مفاد عامہ سے متعلق مختلف اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اور کئی اہم تجاویز منظور کی گئیں۔ میٹنگ کے دوران حکمرا ن جماعت اور اپوزیشن دونوں کے کونسلرز کو اپنے اپنے علاقوں سے متعلق مسائل، تحفظات اور تجاویز کا بھرپور موقع دیا گیا۔
میٹنگ کے دوران کونسلرز کی طرف سے اٹھائے گئے اہم مفاد عامہ کے مسائل میں مچھروں سے پیدا ہو منے والی بیماریوں اور سوائن فلو کی روک تھام، غیر قانونی پلے سکولز، سڑکوں پر غیر مجاز تجاوزات، آوارہ جانوروں کا مسئلہ، پارک کی دیکھ بھال، آلودگی اور صفائی کے انتظامات شامل تھے۔
اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی عوامی مفاد کے معاملات پر جمہوری مکا لمے اور بامعنی بحث کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کونسلرو ں کے ذریعہ اٹھائے گئے مسائل کو سنجیدگی سے سنا گیا اور متعلقہ افسروں کو ضروری کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
No Comments: