Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ماسٹر پلان 2047 پر تبادلہ خیال کےلئے ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کی میٹنگ منعقد

ڈی ڈی اے کے ذریعہ بلائی گئی میٹنگ میں منتخب نمائندوں نے مختلف تجاویز پیش کیں

نئی دہلی،یکم ستمبر (میرا وطن نیوز )
ڈی ڈی اے نے ماسٹر پلان 2047 پر تبادلہ خیال کے لیے منگل کو دہلی کے ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کی میٹنگ بلائی۔ جس میں جنوبی دہلی کے ایم پی رام ویر سنگھ بدھوڑی نے ماسٹر پلان میں اضا فی موضوعات کو شامل کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے ماسٹر پلان کو دہلی کے مستقبل کا روڈ میپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر شعبے میں توازن پیدا کرے گا۔ بر سراقتدارایم پی اور ایم ایل ایز کے ساتھ ساتھ اپوزیشن ایم ایل ایز نے ان کی تجاویز کی حمایت کی۔
میٹنگ میں تجویز دی گئی کہ دہلی ماسٹر پلان 2047 دہلی کو ایک جدید، سبز اور مستقبل کے شہر میں تبد یل کرنے کا ایک طویل مدتی روڈ میپ ہے۔ ماسٹر پلان میں 30 سے 40 لاکھ نئے گھروں کا ہدف ہے، جس میں سستی رہائش پر زور دیا گیا ہے۔ میٹرو نیٹ ورک کو 416 کلو میٹر سے بڑھا کر 695 کلو میٹر تک پھیلا نے اور 52 کلو میٹر کا سائیکل ٹریک بنانے کا ہدف ہے۔ نریلا اور اوکھلا جیسے پرانے صنعتی علاقوں کو آئی ٹی پارکس اور اسٹارٹ اپ ہب میں تبدیل کیا جائے گا۔ ٹریفک کا انتظام بہتر ہو گا، حکومتی ریونیو میں اضافہ ہو گا، اور کسانوں کو زیادہ سرکل ریٹ ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان میں کئی دیگر امور بھی شامل کیے جائیں۔ او-زون میں دیہات اور کالونیا ں اور 69 متمول کالونیوں کو 1511 ریگولر کالونیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن نے جن 351 سڑکوں کا سروے کیا ہے اور کمرشلائزیشن کی سفارش کی ہے انہیں تجارتی سڑکیں قرار دیا جانا چاہئے۔ دہلی کی دیگر تمام سڑکوں کا سروے کیا جانا چاہئے اور جن میں 70 فیصد سے زیادہ دکانیں ہیں انہیں تجارتی سڑک قرار دیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایکڑ پر مشتمل جی ڈی اے کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے اور دیہات کی ریڈ لائن سے باہر توسیع شدہ آبادی کو بھی منظور کیا جائے۔ انہوں نے تقسیم کے بعد دہلی ہجرت کرنے والے لوگوں کی کالونیوں کے لیز میں توسیع اور انہیں فری ہولڈ بنانے کا مشورہ دیا۔ اسی طرح لاجپت رائے مارکیٹ میں دکانداروں کو مالکانہ حقوق دینے اور دہلی کے مختلف حصوں میں 13,000 سیل شدہ دکانوں کو ڈی سیل کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی اے کی بحالی کالونیوں کو مکینوں کو مالکانہ حقوق دے کر فری ہولڈ بنایا جائے۔ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین ڈاکٹر این سرون کمار میٹنگ میں ان تمام مسائل کے بارے میں بہت مثبت تھے۔ارکان پارلیمنٹ منوج تیواری ، پرو ین کھنڈیلوال اور ڈی ڈی اے ممبران، ایم ایل اے اوم پرکاش شرما اور کرتار تنور بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *