
نئی دہلی ،31اگست (میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) نے پیر کے روز پرانی دہلی میں جامع مسجد کے علاقے کے ارد گرد مغلیہ دور کی یادگار کے قریب عوامی پارکوں میں بنائے گئے ’عارضی ڈھانچے‘کو صاف کرنے کی مہم شرو ع کی گئی۔ایم سی ڈی کے افسروں نے کہا کہ تجاوزات ہٹانے کی مہم دہلی ہائی کور ٹ کی ہدایات کی تعمیل میں چلائی جارہی ہے تاکہ عوامی جگہوں کو بحال کیا جاسکے۔
ایم سی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ نفاذ کی کارروائی جامع مسجد کے آس پاس کے پارکوں پر مرکوز ہے۔ “دہلی ہائی کورٹ کی ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے اور عوامی مقامات کی حفاظت کے لیے جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سٹی ایس پی زون کے تحت جامع مسجد کے آس پاس کے پارک کے علاقوں میں ایک نفاذ کی کارروائی کی گئی تھی۔ ایم سی ڈی ٹیموں نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے مکمل تعاون کے سا تھ کچھ غیر مجاز عارضی ڈھانچے کو ہٹا دیا ۔
ترجمان نے کہا کہ اس مشق کو پر امن طریقہ سے انجام دیا گیا ۔ترجمان نے مزید کہا کہ ’عوامی اراضی کے تحفظ اور پارکوں کی دیکھ بھال کے لیے ملبہ صاف کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اہلکار نے مزید کہا کہ علاقے میں تین پارکوں کو صاف کرنے کے لیے مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کو صبح کے وقت تعینات کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سال جنوری کے شروع میں دہلی ہائی کورٹ نے جامع مسجد اور اس کے ارد گرد تجاو زا ت کی تحقیقا ت کا حکم دیتے ہوئے کہا، ’اگر کوئی غیر قانونی تعمیرات پائی جاتی ہیں تو قانون کو اپنا راستہ اختیا ر کرنا چاہیے۔ایم سی ڈی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جامع مسجد کے احاطے میں اور اس کے آس پا س کی تعمیرات کا ایک جامع سروے کرے اور مشق کے دوران پائے جانے والے تجاوزات یا غیر مجاز ڈھانچے کو ہٹانے کے لیے قانونی کارروائی شروع کرے۔
No Comments: