
نئی دہلی ،31 اگست (میرا وطن نیوز )
دہلی سرکار نے ڈی ٹی سی کی بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر فراہم کرنے والے موجودہ پیپر -بیسڈ ’پنک ٹکٹ‘ سسٹم کو 17 ستمبر تک بڑھا دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ‘پنک سہیلی اسمارٹ کارڈ’ پر مبنی نظام میں آسانی سے منتقلی کو یقینی بنانا اور آنے والے سیزن کے دوران خواتین کے مسافروں کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچانا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ پنک ٹکٹ سسٹم 17 ستمبر تک نافذ رہے گا، جس سے خوا تین اس کے ذریعے مفت بس سفر کی سہولت حاصل کرنا جاری رکھ سکیں گی۔ اس کے بعد مفت سفر کا فائد ہ اٹھانے کے لیے ‘پنک سہیلی سمارٹ کارڈ’ سسٹم کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 17 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کا دن ہے، اور 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک منائے جانے والے ‘سیوا پکھواڑا’ کے آغاز کا بھی اشارہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ توسیع ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جنم اشٹمی، تیج اور گنیش چترتھی سمیت کئی اہم تہوار منائے جا رہے ہیں۔ خواتین اور خاندان ان مذہبی، ثقافتی اور سماجی مواقع کے دوران زیادہ سفر کرتے ہیں۔ اس مدت کے دوران ‘پنک ٹکٹ’ کی سہولت کو جاری رکھنا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اہل خواتین مسافر بغیر کسی رکاوٹ کے مفت بس سفر سے لطف اندوز ہو سکیں۔
No Comments: