Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ہیومن ویلفیئر فاو ¿نڈیشن نے ’ LEAD100‘ پروگرام کا آغازکیا

پسماندہ مسلم اور دیگر محروم طبقات کے باصلاحیت طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کےلئے تیار کرنامقصد

پروگرام کے تحت ہر سال 20 طلبہ کاپہلے 5سال تک انتخاب کیا جائے گا

نئی دہلی، 31اگست(میرا وطن نیوز)
ہیومن ویلفیئر فاو ¿نڈیشن نے پیر کو پسماندہ مسلم اور دیگر محروم طبقات کے باصلاحیت طلبہ کو اعلیٰ تعلیم اور مستقبل کی قیادت کے لیے تیار کرنے کے مقصد سے ’ LEAD100‘ پروگرام کا آغاز کیا۔پروگرام کے تحت پہلے پانچ برسوں میں ہر سال 20 طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا۔ منتخب طلبہ کو دسویں جما عت کے بعد نئی دہلی میں گیارہویں اور بارہویں کی رہائشی تعلیم کے ساتھ مالی معاونت، رہنمائی اور کیر یئر کاو ¿ نسلنگ فراہم کی جائے گی، جبکہ ان کی انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی تک تعلیم میں بھی تعاون جاری رکھا جائے گا۔
طلبہ کا انتخاب داخلہ امتحان، انٹرویو اور دو روزہ رہائشی کیمپ کے ذریعے ہوگا۔ پروگرام میں قیادت ساز ی ، کردار، تنقیدی فکر اور سماجی ذمہ داری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔LEAD100 کے تحت طلبہ کو پبلک پالیسی، قانون، کارپوریٹ مینجمنٹ، سوشل انٹرپرائز، ٹیکنالوجی اور سول سروسز جیسے شعبوں میں مستقبل کی قیادت کے لیے تیار کیا جائے گا۔پروگرام کا افتتاح ایچ ڈبلیو ایف کے چیئرمین سراج حسین (ریٹائرڈ آئی اے ایس)، جماعت اسلامی ہند کے امیر سعادت اللہ حسینی، وزن 2026 کے چیئرمین ٹی عارف علی اور ایچ ڈبلیو ایف کے دیگر عہدیداران و ٹرسٹیز نے کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *