Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سورہ نوح کا پیغام: دعوتِ حق میں صبر، استغفار اور اللہ پر کامل بھروسہ

جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام نارتھ گونڈا میں درس قرآن منعقد

نئی دہلی،31اگست (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند کی جانب سے نارتھ گونڈامیں درس قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر محمد یامین نے سورہ نوح کی تلاوت کے ساتھ اس کا ترجمہ اور تفسیری تشریح پیش کی۔ انہوں نے سورہ نوح کے شا ن نزول، اس کے پس منظر اور اس میں بیان کیے گئے اہم مضامین پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے قرآنِ مجید کے اس حصے کا خلاصہ حاضرین کے سامنے پیش کیا۔
ڈاکٹر محمد یامین نے بتایا کہ سورہ نوح میں حضرت نوح علیہ السلام کی دعوتِ توحید، اپنی قوم کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے اور مسلسل جدوجہد کا نہایت مو ¿ثر انداز میں ذکر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت نو ح علیہ السلام کی زندگی دعوتِ حق کے میدان میں صبر و استقامت کی ایک عظیم مثال ہے۔ ان کی قوم کی شدید مخالفت کے باوجود انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری طرح ادا کی اور مسلسل اللہ تعالیٰ کی طرف بلا تے رہے۔ سورہ نوح کا یہ پیغام آج بھی اہلِ ایمان کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے کہ حالات خواہ کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، حق کی دعوت کو حکمت، صبر اور مستقل مزاجی کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سورہ نوح میں استغفار کی اہمیت بھی نمایاں طور پر سامنے آتی ہے۔ انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی کوتاہیوں پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگے، اس کی طرف رجوع کرے اور اپنے اعمال کی اصلاح کی کوشش کرے۔ یہی رویہ دنیا میں اللہ کی رحمت و برکت اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
درس قرآن کی اس نشست میں شرکاءنے سورہ نوح کی آیات کے ترجمہ، تفسیر اور عملی پیغام کو غور و فکر کے ساتھ سنا اور قرآنِ مجید کو سمجھ کر اپنی زندگی میں نافذ کرنے کی اہمیت کو محسوس کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *