Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جب دوسری ریاستوں میں سی این جی کی قیمتیں نہیں بڑھیں

تو صرف دہلی کے لوگوں پر ہی بوجھ کیوں ڈالاگیا ہے ؟ : یادو

نئی دہلی،30اگست (میرا وطن نیوز )
دہلی میں سی این جی کی قیمت میں 3.89 روپے فی کلو کا اضافہ کر 86.98 روپے فی کلوگرام تک پہنچانا دہلی کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ اس اضافے پر سوال اٹھاتے ہوئے پردیش کانگریس صدر دیو یندر یادو نے پوچھا کہ مہنگی سی این جی کا بوجھ صرف دہلی کے باشندوں پر کیوں ڈالا جا رہا ہے ج کہ ملک بھر کی دیگر ریاستوں میں اس طرح کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر آٹو رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورو ں ، متوسط طبقے اور لاکھوں لوگوں پر پڑے گا جو روزانہ پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں، 3.89 فی کلو کا اضافہ عام آدمی کی جیب پر براہ راست دھچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سی این جی کی قیمتوں میں اضافے نے پہلے ہی مہنگائی سے نبرد آزما عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
دیویندر یادو نے مطالبہ کیا کہ سرکاراس اضافے کی وضاحت کرے اور فی کلو 3.89 روپے فی کلو اضا فہ کو فوری واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو کنٹرول میں رکھے، عام مسافروں پر بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ کو کم کرے اور عام لوگوں کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *