Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جیت پور میں جلسہ سیرتِ نبوی و نعتیہ نشست کا انعقاد

نئی دہلی،30اگست (میرا وطن نیوز )
الحکمہ فاو ¿نڈیشن، جیت پور یونٹ کے زیر اہتمام الحکمہ پبلک لائبریری میں جلسہ سیرتِ نبوی اور نعتیہ نشست کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ پہلی نشست میں ڈاکٹر محسن عتیق نے حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے فاو ¿نڈیشن کا مختصر تعارف پیش کیا۔ اس کے بعد حافظ محمد ساجد نے تلاوتِ کلامِ پاک کی سعاد ت حاصل کی، جبکہ فاطمہ نگار نے نعتِ رسولِ اکرم پیش کی۔
نشست میں ’عصرحاضر میں سیرت کی معنویت‘کے عنوان سے عبد الحمید قلب نے خطاب کیا۔ انہوں نے سیرتِ نبوی کی موجودہ دور میں اہمیت و معنویت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رسولِ اکرم کی حیاتِ مبارکہ ہمارے لیے زندگی کے ہر شعبے میں بہترین نمونہ ہے۔اس کے بعدنعتیہ نشست کا انعقاد ہوا، جس میں معروف شعرائے کرام عبد الحمید قلب، وفا اعظمی، عتیق مصطفوی، محمد عامر، ڈاکٹر محسن عتیق خان اور مہمان ذی وقار ہاشم دہلوی نے بارگاہِ رسالت میں نعتیہ کلام پیش کیا۔ شعرا کے کلام کو حاضرین نے بے حد پسند کیا اور بھرپور پذیرائی سے نوازا۔
پروگرام میں مشاعرہ کے صدر رئیس مظفر نگری، مہمان اعزازی قاری فضل الرحمن اور مہمان خصوصی خالد اخلاق و ڈاکٹر ریحان ندوی نے بھی اپنا منظوم نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر دیگر معزز مہمانان اور طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جاوید صدیقی نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیے۔آخر میں ڈاکٹر ریحان ندوی نے تمام مہمانان، شعرا، مقررین اور شرکائے پروگرام کا شکریہ ادا کیا ۔ پرو گرام خوشگوار اور روحانی ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ الحکمہ فاو ¿نڈیشن کی جانب سے اس طرح کی علمی ، ادبی اور دینی سرگرمیوں کے انعقاد کو شرکائے محفل نے قابلِ تحسین قرار دیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *