
نئی دہلی ،29اگست (میرا وطن نیوز )
اوکھلا میں واقع ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار یونانی میڈیسن میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر انچارج ڈاکٹر ضیاءالحق صدیقی کی سبکدوشی کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل سی سی آر یو ایم ایم ظہیر نے ڈاکٹر ضیاءالحق صدیقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں سی سی آر یو ایم کا یہ اہم ادارہ ترقی کی راہ پر آگے بڑھا اور اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سی سی آر یو ایم ڈاکٹر ایم ظہیر کے علاوہ ڈاکٹر یونس منشی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سی سی آر یو ایم، ڈاکٹر سید احمد خان، ڈاکٹر محمد فیصل، محمد فاضل خان، ڈاکٹر ذاکر احمد، ڈاکٹر عبدالرحیم، ڈاکٹر نازش احتشام، ڈاکٹر منہاج الدین، ڈاکٹر صابر احمد صدیقی، ڈاکٹر صغیر احمد صدیقی، ڈاکٹر عارفہ خنم، ڈاکٹر جمال اختر، ڈاکٹر محمد ساجد، ڈاکٹر وسیم احمد، محمد پرویز، ڈاکٹر پردیپ کمار، محمد طیب، ڈاکٹر محمد عمر، ڈاکٹر شائستہ، ڈاکٹر تمنا نازیلی، ڈاکٹر نکحت سمیت آر آر آئی کا تمام عملہ بھی موجود تھا۔
تقریب میں موجود تمام افراد کا ڈاکٹر عبدالرحیم نے شکریہ ادا کیا۔
No Comments: