
نئی دہلی، 29 اگست(میراوطن نیوز)
وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقع پردہلی سرکار 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ’سیوا پکھواڑا‘ منائے گی۔ اس عرصے کے دوران راجدھانی کو ترقی اور شہری سہولیات سے متعلق کئی اہم پروجیکٹوں کا تحفہ ملے گا۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتادہلی سرکار مختلف محکموں کے ذریعے مکمل کیے گئے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گی۔ ان میں ٹرانسپورٹ، سڑکیں، سیوریج، پانی کی صفائی، تعلیم، بجلی، عوامی سہولیات اور شہری خوبصورتی سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔ ان میں ایک اہم خاص بات باراپ اللہ ایلیویٹڈ روڈ (فیز-III) کا افتتاح ہے، جو تقریباً 1,635 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔
انہوںنے کہا کہ نریندر مودی، جو پہلی بار 7 اکتوبر 2001 کو گجرات کے وزیر اعلیٰ بنے تھے، جلد ہی آئینی دفتر میں 25 سالہ تاریخی مدت مکمل کرنے والے ہیں۔ چنانچہ دہلی سرکار کی طرف سے اس سال کا ‘سیوا پکھواڑا’ خاص طور پر خاص ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرائے کالے خان سے میور وہار تک پھیلا ہوا باراپلا نالے پر ایلیویٹڈ روڈ (فیز III) سب سے اہم مکمل شدہ منصوبوں میں سے ہے۔
مزید برآں، افتتاح کے لیے تیار پروجیکٹوں میں مکربہ چوک کے قریب آو ¿ٹر رنگ روڈ پر ایک انڈر پا س اور بادلی جنکشن سے حیدر پور میٹرو اسٹیشن تک ایک اپروچ روڈ کی تعمیر، جس کی لاگت 54.10 کر وڑ روپے ہے۔ سیوریج اور پانی کے انتظام میں بڑے منصوبے شامل ہیں۔
No Comments: