
نئی دہلی، 28اگست(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے سائیکل خریداری گھوٹالے کو لے کر رکشا بند ھن کے موقع پر جمعہ کو ایک بار پھر بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکار پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ رکشا بند ھن کا تہوار دہلی کی بیٹیوں کو بی جے پی سرکار سے ملے دھوکے کی یاد دلا رہا ہے۔ چند روز قبل ہی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے تھرڈ کلاس سائیکل کو کلاس ون کی سائیکل بتا کر بچیوں کو تھمایا اور اسے ایک بڑا تحفہ قرار دیا تھا۔ لیکن بی جے پی سرکارکے اس دھوکے کا پردہ فاش ہونے کے بعد دہلی کی بیٹیاں حیران و ششد ر ہیں۔
اس موقع پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ رکشا بندھن پر تحفہ دینے کی روایت ہے، دھوکا دینے کی نہیں۔ لیکن بی جے پی سرکار نے کروڑوں روپے کا گھوٹالہ کرکے ہزاروں بیٹیوں کے ساتھ دھوکا کیا ہے، جس کا عوام حساب مانگ رہے ہیں۔انہوں نے رکشا بندھن کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ بی جے پی نے سائیکل گھوٹالہ کیا ہے۔ دہلی کی بیٹیوں کے ساتھ دھوکا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بی جے پی کی دہلی سرکارنے محکمہ تعلیم کے نام پر بڑا گھوٹالہ کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ انتہائی شرم کی بات ہے۔ بچیوں کے ساتھ کیے گئے اس دھوکے اور گھوٹالے کے لیے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی سرکار کو شرم آنی چاہیے۔
No Comments: