Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سدھیر اور کنگنا کے خلاف ڈی ڈی نیوز پر نشر انٹرویو کو لے کر شکایت درج ہو

سوشل اینڈ آرٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے پولیس میں شکایت پیش کی

نئی دہلی ، 28 اگست(میرا وطن نیوز )
سوشل اینڈ آرٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے دہلی پولیس کمشنر، ڈپٹی کمشنر آف پولیس سینٹرل ڈسٹر کٹ اور سائبر سیل کو ایک تحریری شکایت دی ہے۔شکایت میں ڈی ڈی نیوز پر 26 اگست کو رات تقریباً 9:30 بجے نشر ہونے والے پروگرام ’ڈی کوڈ‘ کے ایک حصے کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کا انٹرویو سدھیر چودھری نے لیا تھا۔ اپنی شکایت میں انہوں کہا ہے کہ یہ انٹرویو 28 اگست کو صبح 10 بجے یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر دیکھا۔
شکایت کے مطابق انٹرویو کے دوران اداکارہ کریتی سینن کے رکشا بندھن سے متعلق ایک اشتہار پر با ت ہو رہی تھی۔ اس دوران سوال کیا گیا کہ ’اگر یہی کریتی عید پر ایسی کپڑوں میں پوسٹ ڈالتی تو کیا کر سکتی تھی؟اس پر کنگنا رناوت نے جواب دیا، جسے شکایت کنندہ نے غلط، توہین آمیز اور مسلمانوں کی شادی سے متعلق بتایا ہے۔شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ یہ بیان قرآن کی سورہ النساء(4:23) کی واضح تعلیم کے خلاف ہے، جس میں بہنوں سے نکاح کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ اس بیان سے ایک عمل کرنے والے مسلمان کی حیثیت سے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ رکشا بندھن کے اشتہار کے موضوع میں مسلمانوں اور عید کا ذکر کرنا غیر ضروری تھا اور اس سے فرقہ وارانہ نفرت اور غلط فہمی پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔
شکایت میں تعزیرات ہند کی دفعہ 2023 کی دفعہ 196 (مذہب کی بنیاد پر دشمنی کو فروغ دینا)، دفعہ 299 (مذہبی جذبات کو جان بوجھ کر ٹھیس پہنچانا) اور دفعہ 353(2) (جھوٹی معلومات پھیلا کر نفر ت پیدا کرنا) کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔شکایت کنندہ نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ’ ڈی ڈی نیوز کی مکمل غیر ایڈیٹڈ ریکارڈنگ،یوٹیوب اپ لوڈ، کلپس، شارٹس، ایکس، انسٹاگرام، فیس بک پر پوسٹس اور ویوز، شیئرز، میٹا ڈیٹا اور پروڈکشن ریکارڈکو فوری طور پر محفوظ کیا جائے اور جانچ کی جائے کہ کیا سوال و جواب پہلے سے طے شدہ تھا۔شکایت کنندہ نے کہا ہے کہ وہ دستیاب ریکارڈنگ، ٹرانسکرپٹ اور اسکرین شاٹس تفتیشی افسر کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *