
نئی دہلی 22 اگست(میرا وطن نیوز )
اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے دہلی کے کہنہ مشق اور جواں عمر قلم کاروں کو ایک مشترکہ ادبی پلیٹ فارم فراہم کرنے کے مقصد سے منعقد کیا جانے والا پانچ روزہ مقبول ترین ادبی اجتماع ’نئے پرانے چراغ‘ 28 اگست تا یکم ستمبراکادمی کے قمر رئیس سلور جوبلی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ اس پانچ روزہ ادبی اجتماع میں دہلی کے بزرگ و جواں عمر شعرا، ادبا اور ریسرچ اسکالرز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔ پروگرام کا مقصد اردو زبان و ادب کی مختلف اصناف سے وابستہ اہلِ قلم کو ایک ایسا مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں نئی نسل کے تخلیق کاروں کو سینئر اہلِ قلم سے استفادہ کا موقع مل سکے اور دہلی کی ادبی روایت کو نئی توانائی اور تازہ امکانات کے ساتھ آگے بڑھایا جاسکے۔
ادبی اجتماع کی افتتاحی تقریب جمعہ شام 4 بجے منعقد ہوگی۔ جس کی صدارت پروفیسر عبدالحق ، پروفیسر ایمرٹس، دہلی یونیورسٹی فرمائیں گے، جبکہ پروفیسر ایس صادق علی، سابق صدر شعبہ ¿ اردو، دہلی یونیورسٹی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ انیس عباسی، صدر، بی جے پی دہلی اسٹیٹ اقلیتی مور چہ مہمان اعزازی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کریں گے۔ افتتاحی پروگرام کی نظامت کے فرا ئض معروف شاعر و ناظم ڈاکٹر شفیع ایوب انجام دیں گے۔
No Comments: