Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے تمل ناڈوتنظیم کی تشکیل نوکا کیا اعلان

ڈاکٹر رضی الدین احمد صوبائی صدرڈاکٹرایس حمید جنرل سکریٹری منتخب

چنئی ،27اگست (میرا وطن نیوز )
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس تمل ناڈو کی جانب سے تنظیم کو مزید فعال بنانے کے مقصد سے ازسرنو تشکیل کا اعلان کیا گیا۔ واضح ہو کہ صدر ڈاکٹر رضی الدین احمد اور جنرل سکریٹر ی ڈاکٹر ایس کے ایل حمیدالدین کے علاوہ ڈاکٹر رفیع الدین نائب صدر، حکیم ناصرالدین احمد صوبائی کنوینر اور ڈاکٹر امتیاز باشا سکریٹری آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تمل ناڈو کے عہدہ پر منتخب ہوئے ہیں۔
اس موقع پر پروفیسر مشتاق احمد نے آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس تمل ناڈو کے منتخب تمام عہدہ داروں کو منظوری دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ موجودہ ٹیم آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے اغراض و مقاصد کے مدنظر اپنے فرض منصبی کو بحسن و خوبی انجام دے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *