
نئی دہلی، 26 اگست (میرا وطن نیوز)
دہلی ریس کلب کو 15 دن کے اندر خالی کرنا ہوگا، کیونکہ پٹیالہ ہاو ¿س کورٹ کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج پیتمبر دت نے اسٹیٹ آفیسر کے 11 اگست کو جاری کیے گئے خالی کرنے کے حکم پر روک لگا نے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ اسٹیٹ آفیسر نے دہلی ریس کلب کو اپنا موقف پیش کرنے کا مناسب موقع دیا، لیکن وہ اپنا موقف ثابت کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ نے دہلی ریس کلب کو خالی کرنے کے حکم کو چیلنج کرنے والی جاکی ایسوسی ایشن کی عرضی خارج کر دی تھی۔ جسٹس ہریش ویدناتھن نے کہا کہ عرضی گزار لیز ہولڈر نہیں ہے اور اس کے پاس دیگر قانونی متبادل دستیاب ہیں۔اس سے قبل ہائی کورٹ کی ڈویزن بینچ نے دہلی ریس کلب کو خالی کرنے کے حکم پر عائد روک ہٹا دی تھی۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اسٹیٹ آفیسر نے 17 اپریل کو دہلی ریس کلب کو وجہ بتاو ¿ نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ اس کے خلاف خالی کرنے کا حکم کیوں جاری نہ کیا جائے۔ دہلی ریس کلب نے اسی نوٹس کو ایک رکنی بینچ میں چیلنج کیا تھا۔اس پر ایک رکنی بینچ نے 24 اپریل کو اس نوٹس پر روک لگا دی تھی ۔
No Comments: