
نئی دہلی،21 اگست (میرا وطن نیوز)
بی جے پی اقلیتی مورچہ کے نومنتخب قومی صدر کنور باسط علی کے قومی صدر بنے کے پرمسرت موقع پر 25 اگست کو نئی دہلی میں بھاجپاکے مرکزی دفتر میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا،جس میں مور چہ کے قومی صدراور ریاستی عہدیدار نو منتخب قومی صدر کو مبارکباد پیش کریں گے۔یہ تقریب نئی دہلی میں بی جے پی کے مرکزی دفتر میں 25 اگست کو صبح 11بجے منعقد ہوگی۔ ملک بھر سے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے عہدیدار اور کارکنان شرکت کریں گے اور تنظیم کو نئی توانائی اور سمت دینے کے لیے کنور باسط علی کو نیک خواہشات پیش کریں گے۔
بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قو می نائب صدرایس ایم اکرم نے تمام قومی عہدیداروں اور ریاستی صدور سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی ٹیموں کے ساتھ تقریب میں شرکت کرنو منتخب قومی صدر کا خیرمقدم کر مبارکباد دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کنور باسط علی کی قیادت میں اقلیتی مورچہ تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور سماج کے مختلف طبقات میں اپنی رسائی کو بڑھانے کے لیے نئی توانائی کے ساتھ کام کرے گا۔
No Comments: