
نئی دہلی، 14 اگست(میرا وطن نیوز)
ہندپاک تقسیم کے خوفناک یادگار دن کے موقع پر دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعہ کو راجیو چوک اور کشمیری گیٹ میٹرو اسٹیشنوں پر خصوصی ڈسپلے لگائے۔ ملک کی تقسیم کے دوران لاکھوں لوگوں کی نقل مکانی، مصائب اور جدوجہد کی کہانی 14 اگست کو منائے جانے والے اس دن کے ذریعہ لوگوں کے سامنے رکھی گئی ہے۔ دونوں اسٹیشنوں پر نمائش 21 اگست تک مسافروں کے لیے کھلی رہے گی۔ اس نمائش میں تقسیم کے دوران پیش آنے والے سانحے اور مختلف ذرائع سے اس کے دور رس اثرا ت کو دکھایا گیا ہے۔ اس کا مقصد مسافروں کو اس دور کے واقعات سے واقف کرانا اور تقسیم سے متاثر لاکھوں لوگوں کے مصائب کو یاد کرنا ہے۔
ڈی ایم آر سی کے مطابق تقسیم کے خوفناک یادگاری دن کا انعقاد ان لوگوں کے درد، جدوجہد اور مشکلا ت کو سامنے لانے کے لیے کیا جاتا ہے جنہیں سال 1947 میں تقسیم ہند کے دوران اپنا گھر چھوڑ کر ہجرت کرنی پڑی تھی۔ اسے ہندوستانی تاریخ کی سب سے بڑی انسانی نقل مکانی میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس عرصے کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی جانیں گنوائیں اور اس کا ملک کے سماجی تانے بانے پر بھی گہرا اثر پڑا۔راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر مرکزی نمائش کے علاوہ کشمیری گیٹ اسٹیشن پر اسی موضوع پر ایک نمائش بھی لگائی گئی ہے۔
ڈی ایم آر سی کا کہنا ہے کہ دونوں بڑے میٹرو اسٹیشنوں پر نمائش بڑی تعداد میں مسافروں کو اس تاریخی واقعے کے بارے میں جاننے اور سمجھنے کا موقع فراہم کرے گی۔ نمائش کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ لوگ تقسیم سے وابستہ واقعات اور اس کے انسانی مضمرات کو قریب سے سمجھ سکیں۔ یہ لوگوں کو اس دور کے مصائب اور نقل مکانی کو یاد کرتے ہوئے تاریخ کے اس باب پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔
ڈی ایم آر سی کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر انوج دیال نے کہا کہ دونوں میٹرو اسٹیشنوں پر لگائی گئی نما ئشیں 21 اگست تک عام لوگوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔ میٹرو کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر اس دوران نمائش دیکھ سکتے ہیں اور ملک کی تاریخ کے اس اہم باب سے واقف ہو سکتے ہیں۔
No Comments: