Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پتنگ بازی کے دوران بجلی کی تاروں کے نزدیک خصوصی احتیاط برتیس

ٹاٹا پاور- ڈی ڈی ایل کی یوم آزادی کے مدنظردہلی کے لوگوں سے اپیل

نئی دہلی،13اگست (میرا وطن نیوز)
قومی راجدھانی میں یوم آزادی کی خصوصی تقریبات کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور اس موقع پرایک د یگر پسندیدہ شوق کے طور پر پتنگ بازی کی بھی طویل روایت رہی ہے۔ اس سلسلے میں شمال اور شمال مغربی دہلی میں تقریباً 90 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی سرگرم پاوریوٹیلٹی ٹاٹا پاور- ڈی ڈی ایل نے عوام سے پتنگ اڑاتے وقت بجلی کے کھمبوں، تاروں اور دیگر تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے قریب پتنگ اڑانے سے بجلی سے متعلق حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، بجلی سپلائی میں بھی خلل پڑ سکتا ہے اور عوامی تحفظ کے حوالے سے بھی خطرہ رہتا ہے۔ جیسا کہ ماضی میں دیکھا گیا ہے کہ پتنگ اڑانے کے لیے استعمال ہونے والے مانجھے(جس پرلوہے کی پر ت جمی ہوتی ہے) کے بجلی کی تاروں کے رابطے میں آنے پر بجلی کی تاروں کے ٹوٹنے اور کٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اتنا ہی نہیں بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں کے ٹوٹنے کی وجہ سے بڑے علاقے کی بجلی سپلائی میں خلل پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *