Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ریکھا گپتا نے 1,368 نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو تقرری نامہ حوالے کئے

نئی دہلی، 13 اگست (میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو بھارت منڈپم میں منعقدہ ایک تقریب میں 1,368 نئے تعینات اساتذہ کو تقرری خط تقسیم کیے۔ انہوں نے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی محنت، خاندا ن کے اعتماد اور زندگی کی ایک نئی شروعات کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ آپ کی شمولیت سے دہلی کے سرکاری اسکولوں کا تعلیمی نظام مضبوط ہوگا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم آشیش سود موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاو ¿نٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’ہماری سرکارسرکاری اسکولوں کو جدید بنانے، بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے اور تعلیم کے معیار کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔مجھے یقین ہے کہ بطور اساتذہ، آپ دہلی کے بچوں کے خوابوں کو سمت دینے اور ان کے روشن مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے۔‘

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *