Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامعہ نگر میں کی گلیوں میں سیور ابلنے اور پانی جمع ہونے علاقائی لوگ پریشان

ایم ایل اے ، کونسلراور اپوزیشن ایک دوسرے پرناکامی کا لگا رہے ہیں الزام

ذاکر نگر ،ابو الفضل اور سریتا وارڈوں میں سیورابلنے سے لوگوں کو دقت بڑھی

نئی دہلی ،12اگست (میرا وطن نیوز )
اوکھلا اسمبلی حلقہ کے منتخب نمائندے لاکھ دعویٰ کریں کہ ان کے ذریعہ سنجیدگی سے ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں لیکن مختلف علاقوں میںکی گلیوں میںسیور ابلنے اور ادھورے کاموں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر مسلسل وائر ل ہورہی ہیں ۔حالانکہ مقامی منتخب نمائندے اپوزیشن لیڈروں پر کاموں میں اڑنگا اٹکانے کے لئے پولیس و دیگر محکموں میں شکایت کرنے کا الزام لگا رہے ہیں ،جبکہ اپوزیشن لیڈروں کا کہنا ہے کہ مقامی ایم ایل اے اور کونسلر اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے اصل مدعوں بھٹکا نے کے لئے اس طرح کی بات کر رہے ہیں ۔
بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز ایک اپوزیشن لیڈراپنے شوہر کے ساتھ ابو الفضل انکلیو وارڈ کے تحت شاہین با غ چالیس فٹہ پر ترقیاتی کام نہیں ہونے کے خلاف احتجاج ہی درج نہیں کرایا بلکہ منتخب نمائندوں پر الزام بھی لگایا کہ وہ اپنی ناکامی کو چھپانے کا کام رہے ہیں ۔جبکہ ذاکر نگر وارڈ کے تحت گلی نمبر چار میں سیورکا گندا پانی کئی دنوں سے جمع ہونے کا معاملے کو جب مقامی کونسلر کی ٹیم کے رکن کے سامنے رکھا تب وہ ڈالتے رہے اور پھر آخر یہ کہہ دیا کہ آپ اس کام کو ایم ایل اے سے کراﺅ ۔علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ کون سا کام کونسلر کا ہے اور کون سا ایم ایل اے کے تحت ،ابھی تک یہ ہی طے نہیں ہوپایا ہے ،جس کی وجہ مسائل کا حل نہیں ہوپارہا ہے ،آخر کار علاقائی لوگ ہی پریشان ہیں ۔
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ایم ایل اے امانت اللہ خان کے ذریعہ کونسلر نازیہ دانش ،کونسلر اریبہ خان اور کونسلر نیتو منیش پر لگا تے ہیں کہ صاف ستھرائی اورنالے اور نالیوں کا کام ایم سی ڈی کے دائرے اختیا ر میں آتا ہے یہ لوگ صفائی نہیں کراسکتے ہیں ،جبکہ اس کے باوجود وہ اپنے ماتحت کاموں کے ساتھ ان کے کاموں کو بھی کرا رہے ہیں ۔اسی طرح کے الزام مذکورہ کونسلر لگاتے رہے ہیں کہ علاقائی لوگ ان کے سامنے جو کام لے کر آتے ہیں وہ کام ایم ایل اے کے تحت ہیں ،وہ پھر بھی انہیں کرا رہے ہیں ۔ بہر حال منتخب نمائندوں کی آپسی الزام تراشی میں علاقے کے عوام پس رہی ہے ۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *