Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایل جی کی دہلی کے نئے ماسٹر پلان 2047 کو منظوری

ڈی ڈی اے کے اجلاس کی صدارت میں لیاگیا فیصلہ

نئی دہلی، 12 اگست (میرا وطن نیوز)
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے دہلی کے نئے ماسٹر پلان 2047 کو منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ڈی ڈی اے) کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں دہلی کے چیف سکریٹری، ڈی ڈی اے کے نائب صدر، اتھارٹی کے ارکان اور متعلقہ محکموں و ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اس تعلق سے ایل جی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ماسٹر پلان دہلی کے طویل مدتی وژن کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ’وکست بھارت 2047‘ مشن کے مطابق بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پائیدار اور جامع شہری ترقی کے لیے ایک روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد ’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘ اور ’ایز آف لیونگ‘ کو بہتر بنانا اور سب کے لیے ایک صاف ستھرا اور سرسبز دارالحکومت تشکیل دینا ہے۔اجلاس میں عالمی معیار کی ترقی یافتہ دہلی کی تعمیر کے لیے مختلف تجاویز اور خیالات کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *