
نئی دہلی ،11اگست (میرا وطن نیوز )
کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے، اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے اتر پردیش کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کی۔ ریاستی انچارج، راجندر پال گوتم ، ریاستی صدر اجے رائے، سی ایل پی لیڈر محترمہ مونا تیواری اورنومنتخب اے آئی آئی سی سی سکر یٹر ی عبد الحنان سمیت دیگر مقرر کردہ سکریٹریزموجود تھے ۔
بتایا جاتا ہے کہ اس خصوصی میٹنگ میں اتر پردیش تنظیم کو مضبوط بنانے، مفاد عامہ کے مسائل اور مستقبل کی حکمت عملی پر بامعنی گفتگوہوئی ۔اس دوران یوپی میںپارٹی تنظیم کو نئی طاقت اور ایک نئی سمت دینے کے عزم کے ساتھ — مشن 2027پر فوکس رہا۔قابل ذکر ہے کہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخا با ت کے پیش نظر کانگریس نے چھ پارٹی عہدیداروں کو اے آئی سی سی سکریٹری کے طور پر مقرر/دو بارہ ذمے داری سونپی جو یوپی کے اے آئی سی سی انچارج کے ساتھ منسلک ہوئے ہیں ۔
No Comments: