Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دوسری اقوام کے بچے تعلیمی حقوق کےلئے سڑکوں پر ہیں

ملت اسلامیہ اپنے فرائض سے غافل نظر آتی ہے : مولانا محمد رحمانی

نئی دہلی 24جولائی(میرا وطن نیوز)
اسلام نے سب سے زیادہ تعلیم کے حصول پر زور دیا ہے ، تعلیم کے ذریعہ اقوام کی ترقی کی ضمانت ہوتی ہے لیکن اسلام تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پربھی توجہ دینے کا حکم دیتا ہے ، انسان تعلیم کے حصول میں کتنا بھی آگے نکل جائے لیکن اگرتربیت میں مضبوط نہیں ہے اورشرافت وانسانیت کی قدروں سے واقف نہیں ہے تووہ بے راہ روی ، بے حیائی، غیر اخلاقی حرکتوں کی خرابی اور دوسروں کے حقوق سے واقف نہیں ہوسکے گا جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ پڑھا لکھا تو ہوگا لیکن شرافت واخلاقیات کی قدروں سے دور ہونے کی وجہ سے ایک سچا انسان نہیں بن سکے گا۔ان خیالات کا اظہار ابوالکلام آزاد اسلامک او یکننگ سنٹر، نئی دہلی کے صدر مولانا محمدرحمانی سنابلی ، مدنی حفظہ اللہ نے سنٹر کی جامع مسجد ابوبکر صدیق ، جوگابائی، نئی دہلی میں خطبہ ¿ جمعہ کے دوارن کیا۔
مولانا رحمانی نے کہا کہ آج مسلمان ان تینوں امور میں استہزائی اسلوب اور تعلقات استوار رکھنے کے بجائے بگاڑ پیدا کرتا نظر آتا ہے۔ اس وقت سرکار سے تعلیمی امور میں مطالبات کولے کر جوصورت حال بنی ہوئی ہے اس پر طلبہ وطالبات بہت سے شریفانہ اسالیب سے عاری سڑکوں پر نظر آرہے ہیں، اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا ہے بلکہ ایسی صورت حال میں ہماری پالیسی یہ ہونی چاہیے کہ تمام اقوام کی قیادتوں کو اپنی اپنی قوموں کوصبر سے کام لینے کی تلقین کرنی چاہیے اورتمام قائدین کوجاکر سرکار کے نمائندوں سے بات چیت کرکے یا میمورنڈم پیش کرکے یا بوقت ضرورت عدالت اورقانونی چارہ جوئی کے ذریعہ مسائل کوحل کرنا چاہیے اس طرح سے لاٹھی کھانا اورجیل میں ٹھوس دیا جانا اوراس بے چینی پیدا کرنے کے لیے مواقع فراہم کرنا اچھی بات نہیں اوردوسری جانب اگرملک کا ایک شہری بھی مظلوم اور پریشان ہے تو حکومت کواپنی جوابدہی محسوس کرنی چاہیے۔اخیر میں دعائیہ کلمات اوردینی ودنیا وی تعلیم پرتوجہ دینے کی اپیل پرخطبہ ختم ہوا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *