Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کناٹ پلیس کی تمام دکانیں شام 6:30 بجے تک ہوجائیں گی بند

این ڈی ایم سی کے مشورے پر این ڈی ٹی اے دی گئی کی ہدایت

جنتر منتر پر مظاہرین کےلئے کناٹ پلیس سے کھانا سپلائی ہورہا ہے

نئی دہلی، 23 جولائی (میرا وطن نیوز)
نئی دہلی ٹریڈرز ایسوسی ایشن (این ڈی ٹی اے) نے موجودہ نازک صورتحال کے پیش نظر کناٹ پلیس میں تمام دکانیں اور دفاتر شام 6:30 بجے تک بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ این ڈی ایم سی کے چیئرمین کیشو چندر اور وائس چیئرمین کلجیت سنگھ چہل نے یہ مشورہ دیا۔
ایک حکم جاری کرتے ہوئے این ڈی ٹی اے نے ہدایت دی کہ کناٹ پلیس میں تمام دکانیں، ریستورا ں اور دفاتر کو آج شام 6:30 بجے تک بند کر دیا جائے کیونکہ اس علاقے میں صورتحال تشویشناک ہے ۔ایسوسی ایشن نے تمام تاجروں اور بزنس آپریٹرز سے مکمل تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصا ن کو روکا جا سکے۔بتایا جاتا ہے کہ جنتر منتر پر مظاہرہ کر رہے طلبا کے لئے کناٹ پلیس کے ریستراںاور ہوٹلوں سے ہی بڑی تعداد میں سپلائی ہورہا ہے۔
اس حکم پر تنقید کرتے ہوئے آپ کے کنوینر اروند کجریوال نے کہا کہ جنتر منتر کے قریب بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز اور ایمبولینس کی اچانک تعیناتی کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔سرکار پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ کیا سرکار آج ایک بار پھر احتجاج کرنے والے طلبہ کو بربریت کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *