Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جنتر منتر احتجاج سیاسی طور پر محرک ، اس کے پیچھے غیر ملکی طاقتیں ہیں،کورٹ میں عرضی داخل

پارلیمنٹ مارچ کی این آئی اے کی تحقیقات کےلئے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر، سماعت آج

نئی دہلی، 23 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں 20 جولائی کے پارلیمنٹ مارچ کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) سے تحقیقات کرانے کی مانگ کی گئی ہے۔ درخواست کا آج چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے کی سربراہی والی بنچ کے سامنے ذکر کیا گیا، جس میں جلد سماعت کا مطالبہ کیا گیا۔ معا ملے کی سماعت 24 جولائی کو ہوگی۔
اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے سابق نائب صدر ستیش کمار اگروال نے یہ عرضی دائر کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جنتر منتر احتجاج سیاسی طور پر محرک ہے اور اس کے پیچھے غیر ملکی طاقتیں ہیں۔ عرضی میں مطا لبہ کیا گیا ہے کہ دہلی پولیس کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کی جانچ این آئی اے کو سونپی جائے ۔
درخواست گزار کی نمائندگی کرتے ہوئے برون کمار سنہا نے کہا کہ یہ نام نہاد طلبہ تحریک سے متعلق معا ملہ ہے۔ اس احتجاج نے پوری دہلی کو یرغمال بنا لیا۔ سڑکیں بلاک کر دی گئیں۔ دہلی کے شہریوں کو مشکلا ت کا سامنا ہے۔ عدالت نے 24 جولائی کو سماعت کا حکم دیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *